Zinger Burger Recipe in Urdu

زنگر برگر

Zinger Burger Recipe in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste. Check out the tastiest Zinger Burger recipe only at AllFoods. . Zinger Burger is famous for its best and unmatchable taste. Also you can check Zinger Burger. recipe in Urdu only at allfoods.pk

اجزاء:

مرغی کے پارچے ۔۔ چھ عدد
لال مرچ پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
سرکہ ۔۔ 4/1 پیالی
دہی ۔۔ 4/1 پیالی
انڈا ۔۔ ایک عدد
میدہ ۔۔ دو پیالی
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
آئس برگ سلاد ۔۔ چند پتے
مسٹرڈ مایونیز ۔۔ دو کھانے کے چمچے
تل لگے بن ۔۔ چھ عدد
مکھن ۔۔ دو کھانے کے چمچے

ترکیب:

ایک پیالے میں لال مرچ، سرکہ اور نمک مکس کرلیں اور مرغی کے پارچے اس میں ڈبو کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ دوسرے پیالے میں دہی اور انڈا ملا کر پھینٹ لیں۔ میدے میں نمک ملا کر الگ پلیٹ میں رکھیں۔ مصالحہ لگے مرغی کے گوشت کو پہلے انڈے کے آمیزے میں لپیٹ کر میدہ لگائیں اور اسی عمل کو دوبارہ دہرائیں اور گوشت کو ڈش میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر اوپر سے سرخ اور اندر سے نرم ہوجانے تک تلیں۔ سارے بن درمیان سے کاٹ کر مکھن لگائیں اور سینک لیں۔ بن کے ایک حصے پر مسٹرڈ مایونیز لگائیں۔ بن پر مرغی کا ایک ٹکڑا پھر آئس برگ رکھیں اور دوسرا حصہ ڈھک کر فرنچ فرائیز کے ساتھ پیش کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *