White Mutton Karahi Recipe Urdu

وائٹ مٹن کرہی

:اجزاء

مٹن.... 700گرام دہی.... 1کپ پیاز.... 1کپ کھانے کا تیل.... آدھا کپ کریم.... آدھا کپ سفید مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ ثابت مصالحہ.... آدھا چائے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ ادرک لہسن پیسٹ.... 2کھانے کے چمچ ذیرہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ ذیرہ.... 1چائے کا چمچ سبز مرچیں.... 3عدد مٹن کی یخنی.... 2کپ دودھ.... آدھا کپ پانی.... حسبِ ضرورت

:ترکیب

ایک پین میں مٹن، پانی، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ کے لئے پکائیں۔ اب مٹن اور یخنی علیحدہ کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحہ، پیاز اور ذیرہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں مٹن، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں سبز مرچیں، دھنیا پاؤڈر اور ذیرہ پاؤڈر ڈا ل کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں مٹن یخنی، کریم اور دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور پکائیں۔ .اب سبز مرچوں، ادرک اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *