Vada Recipe In Urdu

وڑا

Vada Recipe In Urdu
اجزاء:
•آلو_____ آدھا کلو
•ہری مرچ_____ 4 عدد باریک کٹی ہوئی
•ادرک_____ 1 چائے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
•پیاز_____ آدھا کپ باریک کٹی ہوئی
•لال مرچ_____ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
•ہرا دھنیا_____ 4 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
بیٹر کے لیے:
•بیسن_____ 1 کپ
•نمک_____ آدھا چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
•تیل_____ تلنے کے لیے

ترکیب:
پہلے آلوؤں کو اُبال کر ان کے چھلکے اُتاریں اور میش کرلیں۔
اب ایک پیالے میں ہری مرچ، ادرک، پیاز، پسی لال مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنائیں اور رکھ دیں۔
بیٹر کے لئے: ایک پیالے میں بیسن، پانی، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر بیٹر بنائیں اور تیار بالز کو اس میں ڈِپ کرلیں اور ڈیپ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائیں۔
اب انھیں تیل سے نکال کر املی اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *