Tomato Corn Soup

ٹوماٹو کارن سوپ

اجزاء

مرغی کی یخنی_____ 6 کپ
نمک_____ 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
چینی_____ 1 کھانے کا چمچ
ٹومیٹو کیچپ_____ آدھا کپ
ٹماٹر کا پیسٹ_____ 4 کھانے کے چمچ
سوئٹ کارن_____ آدھا کپ پسے ہوئے
کارن فلور_____ 4 کھانے کے چمچ
انڈا_____ 1 عدد پھینٹا ہوا
ہرا دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ

ترکیب

مرغی کی یخنی کو نمک، سفید مرچ، چینی، ٹومیٹو کیچپ اور ٹماٹر کے پیسٹ کے ساتھ دس منٹ پکائیں۔ اب اس میں سوئٹ کارن شامل کریں۔ اس کے بعد کارن فلور کو ایک چوتھائی کپ پانی میں گھول کر شامل کریں اور سوپ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اب انڈا اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ٹماٹو کارن سوپ تیار ہے۔ گرم گرم پیش کریں۔

Related Posts

1 thought on “Tomato Corn Soup

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *