Special Mutton Haleem Recipe in Urdu

:اجزاء

مٹن بون لیس.... 700گرام گندم کے دانے.... 100گرام دال چنا.... 50گرام لال دال.... 50گرام سبز دال.... 50گرام سفید دال.... 50گرام چاول.... 50گرام نمک.... حسبِ ذائقہ ہلدی.... 1اور آدھا کھانے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر..... 2کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ.... 2کھانے کے چمچ پیاز.... 2عدد دھنیا پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ ذیرہ پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ ثابت مصالحے.... 1چائے کا چمچ لیموں کا رس.... 2کھانے کے چمچ کھانے کا تیل.... 2کپ ہری مرچیں.... 4عدد  

:ترکیب

ایک باؤل میں چاول اور تمام دالیں دو گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں بھگوئے ہوئے چاول، گندم، دالیں اور دو لیٹر پانی ڈالیں۔ پھر اس میں نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے پکنے دیں اور تمام اجزاء کو گلنے دیں۔ جب دالیں ٹھنڈی ہوجائیں تو اچھی طرح گرینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اب ایک دوسرے باؤلمیں پانی، مٹن، نمک، ثابت مصالحے اور ہلدی ڈال کر تیس سے پنتیس منٹ کے لئیاچھی طرح پکائیں اور مٹن کو باریک کاٹ لیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز، ذیرہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں باریک کٹا ہو ا مٹن، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، ذیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں گرینڈ کیا ہوا مکسچر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح لکڑی کے چمچ سے مکس کریں۔ اب سات سے آٹھ منٹ کے لئے اور پکائیں۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]  

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *