Special Chole Bhature Recipe Urdu

چھولے بٹورے

:بھٹورے ڈواجزاء

میدہ..... 2کپ نمک... آدھا کپ کاسٹر شوگر.... 1چائے کا چمچ کھانے کا تیل.... 4کھانے کے چمچ بیکنگ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا.... آدھا چائے کا چمچ سوجی.... 2کھانے کے چمچ دہی.... 4کھانے کے چمچ پانی.... حسبِ ضرورت

:چھولے جے اجزاء

کھانے کا تیل.... 1چوتھائی کپ چوپڈ پیاز.... 2عدد ہری مرچیں.... 3-4عدد ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ پسے ہوئے ٹماٹر.... 2عدد انار دانہ.... 1چائے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ ذیرہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ.... 1چائے کا چمچ گرم مصالحہ.... 1چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ کٹی لال مرچ.... 1چائے کا چمچ ابلے،بھگوئے ہوئے چنے.... 1اور آدھا کپ چنوں کا پانی.... 1-2کپ

:ترکہ کے اجزاء

گھی..... 2-3کھانے کے چمچ ادرک..... 1-2کھانے کے چمچ ہری مرچیں.... 2-3عدد ذیرہ.... 1کھانے کا چمچ لہسن.... 1کھانے کا چمچ رائے دانہ..... آدھا چائے کا چمچ

:بھٹورے کی ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، نمک، کاسٹر شوگر، کھانے کا تیل، بیکنگ سوڈا، بیکنگ پاؤڈر، سوجی، کھانے کا تیل اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور دو گھنٹے کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔پھر ڈو کو برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا کر بیل لیں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

:ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اوردو سے تین منٹ کے لئے بھون لیں۔ اب اس میں ہری مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں نمک، کٹی لال مرچ، ذیرہ، دھنیا، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ،لال مرچ پاؤڈر اور اناردانہ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں چنے ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں چنوں کا پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کردرمیانی آنچ پر چھ سے آٹھ سے منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ذیرہ، رائے دانہ اور ہر ی مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ .اب تیار کیا ہوا ترکہ چنوں پر ڈالیں اوربھٹوروں کے ساتھ سرو کریں

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *