Sheermal Recipe in Urdu

:اجزاء

میدہ.... آدھا کلو چینی.... 5کھانے کے چمچ خمیر.... 1اور آدھا کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا.... آدھا چائے کا چمچ نمک.... 1چوتھائی چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر.... 1چوتھائی چائے کا چمچ انڈہ.... 1عدد گھی.... 125گرام

:زعفرانی شیر مال کے اجزاء

میدہ.... آدھا کلو چینی.... 5کھانے کے چمچ خمیر.... 1اور آدھا کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا.... آدھا چائے کا چمچ نمک.... 1چوتھائی چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر.... 1چوتھائی چائے کا چمچ انڈہ.... 1عدد گھی.... 125گرام دودھ.... 150ml زعفران.... 1چائے کا چمچ  

:شیر مال ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، چینی، خمیر، بیکنگ سوڈا، نمک، الائچی پاؤڈر، انڈہ اور گھی ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور نرم ڈو گوندھ کر تیس سے پینتیس منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔ اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر ایک حصہ لیں اور اس کو گولائی میں بیل کر اس پر کانٹے سے نشان لگائیں۔ پھر پہلے سے گرم اوون میں دو سو کے ٹمپریچر پر بارہ سے پندرہ منٹ گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔ زعفرانی شیر مال بنانے کی ترکیب: ایک باؤل میں دودھ اور زعفران ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ایک باؤل میں میدہ، چینی، خمیر، بیکنگ سوڈا، نمک، الائچی پاؤڈر انڈہ اور گھی ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں۔ پھر تھوڑا تھوڑا کر کے زعفران دودھ ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر تیس سے پینتیس منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔ اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر ایک حصہ لیں اور اس کو گولائی میں بیل کر اس پر کانٹے سے نشان لگائیں۔ پھر پہلے سے گرم اوون میں دو سو کے ٹمپریچر پر بارہ سے پندرہ منٹ گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *