Pizza Samosa Recipe Urdu

پیزا سموسہ

:سموسہ کے اجزاء

سموسہ پٹی.... 1پیکٹ چکن بون لیس.... آدھا کلو پیاز.... 1چوتھائی کپ سویٹ کارن.... 3کھانے کے چمچ کالا زیتون.... 2کھانے کے چمچ پیزا سوس.... 3کھانے کے چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ کٹی لا ل مرچ.... 1کھانے کا چمچ لہسن پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ اوریگانو.... 1کھانے کا چمچ لال شملا مرچ.... 1چوتھائی کپ سبز شملا مرچ.... 1چوتھائی کپ موزریلا چیز.... 1کپ

:ٹماٹو چٹنی کے اجزاء

ٹماٹر.... 4-5عدد سبز مرچیں.... 3-4عدد تازہ دھنیا.... 1چوتھائی کپ پودینے کے پتے.... 2-3کھانے کے چمچ چینی.... 1کھانے کا چمچ لہسن کی جویں.... 3عدد چِلی سوس.... آدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ.... 1چائے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ سرکہ.... 1چوتھائی کپ

:سموسہ ترکیب

ایک پین میں پانی ابال کر اس میں چکن ڈالیں اور اچھی طرح پکا کر چکن کاٹ لیں۔ اب ایک باؤل میں چکن، پیاز، سویٹ کارن، کالا زیتون، پیزا سوس، کالی مرچ، نمک، کٹی لا ل مرچ، لہسن پاؤڈر، اوریگانو، شملا مرچ اور موزریلا چیز ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر ایک سموسہ پٹی لیں اور اس میں چکن ڈال کر چکورشکل بنا کر بند کر دیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے سموسوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ ٹماٹو چٹنی ترکیب: ایک بلینڈرمیں ٹماٹر، سبز مرچیں، پودینہ، چینی، لہسن، چِلی سوس، کالی مرچ، نمک اور سرکہ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں، ٹماٹو چٹنی تیار ہے۔

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *