Omelette Keema Roll

آملیٹ کیما رول

Perfect Breakfast Menu help you to start a healty and active day. Omelette Keema Roll Healthy Diet Breakfast Menu can give you an edge on controlling hunger later in the day. AllFoods carries simple Breakfast recipes from the desk of experts that help you for choosing the right and Breakfast menu and also make your each Sunday Brunch Menu special. So let’s make your Mooring special everyday by some special & delicious recipes

اجزاء

چکن قیمہ.... آدھا کلو
کٹی لال مرچ.... 1کھانے کا چمچ
نمک.... 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل.... 2-3کھانے کے چمچ

انڈہ مکسچر بنانے کے اجزاء

انڈے.... 3عدد
قیمہ.... 1کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ
تازہ سبز دھنیا.... 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں.... 2-3عدد
کالی مرچ پاؤڈر.... 1چوتھائی چائے کا چمچ

مایو سوس بنانے کے اجزاء

ما یونیز.... 1کپ
کیچپ.... 2کھانے کے چمچ
ہاٹ سوس.... 2کھانے کے چمچ
ورسٹر شائر سوس.... 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ
کالی مرچ.... 1چوتھائی چائے کا چمچ

ٹوپنگ کے اجزاء

چیز سلائس.... حسبِ ضرورت
ٹماٹر.... حسبِ ضرورت
پیاز.... حسبِ ضرورت
سبز دھنیا.... حسبِ ضرورت
گھر کے بنے پراٹھے.... 3-4عدد

سوس بنانے کی ترکیب

ایک باؤل میں مایونیز، کیچپ، ہاٹ سوس، ورسٹر شائر سوس، لہسن پاؤڈر اور کالی مرچ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سوس تیار ہے۔

ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن قیمہ، نمک اور کٹی لال مرچیں ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔ اب ایک باؤل میں انڈے، قیمہ، گرم مصالحہ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک، دھنیا پاؤڈر، سبز دھنیا، سبز مرچیں اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ایک پین میں انڈوں کا مکسچر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر تھوڑا سا پکنے دیں۔ اب اس پر پراٹھا رکھیں اورسائیڈ پلٹ کر پکائیں۔ پھر اس پر چیز ڈالیں اور جب چیز پگھل جائے تو پراٹھا پین سے نکال لیں۔ اب اس پر ٹماٹر، پیاز اور دھنیا رکھ کر سوس ڈالیں اور رول کر لیں۔ مزیدار قیمہ رول تیار ہے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *