Mutton Korma Recipe In Urdu

مٹن قورمہ

Mutton Korma Recipe In Urdu

اجزاء:

قورمہ مصالحہ مکسچر:
•سبز الائچی_____ 7عدد
•کالی الائچی_____ 3 عدد
•دارچینی_____ 3عدد
•جویں_____ 7عدد
•کالی مرچ_____ 12عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•دیگی لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
•جائفل_____ 1چائے کا چمچ
•جاوتری_____ 1کھانے کا چمچ
•دھنیا_____ 2کھانے کے چمچ
•ذیرہ_____ 2کھانے کے چمچ
•ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
•کڑی پتا_____ 2عدد
•کالی الائچی_____ 4عدد
•سبز الائچی_____ 6عدد
•کالی مرچ_____ 8عدد
•جویں_____ 5عدد

مٹن قورمہ اجزاء:

•مٹن_____ 700گرام
•قورمہ مصالحہ مکس_____ 2کھانے کے چمچ
•پیاز پیسٹ_____ 2اور آدھ کھانے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ

ترکیب: ایک گرینڈر میں سبز الائچی، کالی الائچی، کالی مرچ، دارچینی، جویں، نمک،دیگی لال مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈڑ، جائفل، جاوتری،دھنیا، سونف، ذیرہ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
اب ایک باؤل میں گراؤنڈ مصالحہ، نمک، دیگی لال مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، تیز پت، لونگ، کالی مرچ، کالی الائچی اور سبز الائچی ڈال کر مکس کریں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل، ادرک لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں نمک، دہی، قورمہ مصالحہ مکس اور پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر تیس منٹ کے لئے پکنے دیں۔
پھر اس میں براؤن پسا پیاز اور پانی ڈال کر مکس کرکے ڈھکن سے ڈھانپ کر دوسے تین منٹ کے لئے پکنے دیں۔
دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *