Missi Roti with Raita
مسسی روٹی ود رائتہ

مِسی روٹی کے اجزاء
گندم کا آٹا.... 2کپ
بیسن.... 1کپ
پیاز.... 1کپ
سبز پیاز.... 2کھانے کے چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ
کٹی خشک لال مرچیں.... 1کھانے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا.... 1کھانے کا چمچ
کٹا خشک انار.... 1کھانے کا چمچ
اچاری رائتہ کے اجزاء
دہی.... 1کپ
مکس اچار.... 1کھانے کا چمچ
پیاز.... 2کھانے کے چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ
سبز مرچیں.... آدھا چائے کا چمچ
کٹی لا ل مرچیں.... آدھا چائے کا چمچ
مِسی روٹی ترکیب
ایک باؤل میں گندم کا آٹا، بیسن، پیاز، سبز پیاز، نمک، لال مرچیں، دھنیا اور خشک انار ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ لیں۔ اب ڈو کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر چپاتی کی طرح بیل لیں۔ پھر پین پر گھی لگائیں اور چپاتی ڈال کر دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح گولڈن براؤن ہونے تک پکا لیں۔ اچاری رائتہ کی ترکیب: ایک باؤل میں دہی، اچار، پیاز، نمک، سبز مرچیں اور کٹی لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے مِسی روٹی کے ساتھ سرو کریں۔