Loki Daal Recipe

لوکی دال

Loki Daal Recipe

لوکی دال

اجزاء:

لوکی بڑی ۔۔ ایک عدد
ابلی چنا دال ۔۔ دو پیالی
پیاز ۔۔ ایک پیالی
ادرک ۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن ۔۔ چار جوئے
کٹی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
بھنا زیرہ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس ۔۔ 4/1 پیالی
کھانے کا رنگ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
دہی ۔۔ آدھا پیالی
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
تیل ۔۔ 4/1 پیالی
ہرا دھنیا ۔۔ سجاوٹ کے لئے

ترکیب:

بلینڈر میں پیاز، لہسن، ادرک، زیرہ، مرچ، لیموں کا رس اور کھانے کا لال رنگ ڈال کر چٹنی بنالیں۔ پین میں تیل گرم کریں اور چٹنی کو ڈال کر بھون لیں۔ دہی ڈال کر مزید بھونیں پھر دال، لوکی اور نمک شامل کردیں۔ پین کو ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر لوکی کے نرم ہونے تک پکائیں۔ لوکی دال کو ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *