Lamb Pie Recipe Urdu

:پائی کرسٹ ڈو کے اجزاء

میدہ…. 2اور آدھا کپ
نمک…. 1چائے کا چمچ
مکھن…. 1کپ
پانی…. حسبِ ضرورت

:لیمب فلنگ اجزاء

لیمب قیمہ…. 500گرام
کھانے کا تیل…. 1کھانے کا چمچ
نمک…. حسبِ ذائقہ
کالی مرچ…. 1چائے کا چمچ
لہسن چوپڈ…. 1کھانے کا چمچ
چوپڈ پیاز…. آدھا کپ
ذیرہ پاؤڈر…. 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر…. 1چائے کا چمچ
دارچینی پاؤڈر…. آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو… 1کھانے کا چمچ
پیپریکا…. 1چائے کا چمچ
ٹماٹر…. آدھا کپ
شملا مرچ…. آدھا کپ
ٹماٹر پیسٹ…. 3-4کھانے کے چمچ
دہی…. 1کپ
پودینہ…. حسبِ ضرورت
پھینٹا ہوا انڈہ…. 1عدد
کٹی لال مرچ…. حسبِ ضرورت
موزریلا چیز…. حسبِ ضرورت

 

:پائی کرسٹ ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، نمک اور ٹھندا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ پانی ڈال کر کانٹے سے مکس کرتے جائیں۔

صرف اتنا پانی ڈالیں کہ آٹا بھیگ جائے اور گول شکل کی ڈو بنا لیں۔

:فلنگ ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لیمب قیمہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر رنگ بدلنے تک پکائیں۔
اب اس میں لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ اور پکائیں۔
پھر اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ذیرہ، دھنیا، دار چینی، اوریگانو اور پیپریکا ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔
پھر اس میں ٹماٹو پیسٹ، چوپڈ ٹماٹو اور شملا مرچ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔
پائی کی کرسٹ کو بیکنگ شیٹ پر پھیلا لیں اور اس میں پکا ہوا لیمب ڈال دیں۔
اب پائی کرسٹ کے کنارے بنانے کے لئے درمیان سے فولڈ کر لیں۔
پھر برش سے انڈہ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں یا جب تک پائی گولڈن براؤن ہوجائے۔
چیز اور پودینے کے ساتھ گارنش کر کے دہی کے ساتھ سرو کریں

 

 

[pt_view id=”0f2090fpg4″]

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*