Kofta Chana Recipe in Urdu

:کوفتہ بنانے کے اجزاء

چکن قیمہ.... آدھا کلو نمک.... حسبِ ذائقہ کالی مرچ.... 1چائے کا چمچ پیاز.... 1چوتھائی کپ سبز مرچیں.... 2کھانے کے چمچ سبز دھنیا.... 4کھانے کے چمچ انڈہ.... 1عدد بیسن.... 1چوتھائی کپ ذیرہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ لیموں کا رس.... آدھا کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ

:گریوی بنانے کے اجزاء

کالے چنے.... آدھا کلو ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ پیاز.... 1عدد نمک.... حسبِ ذائقہ ہلدی پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ ذیرہ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر.... آدھا کھانے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے ٹماٹر.... 1کپ دہی.... 1چوتھائی کپ دھنیا پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ دار چینی..... آدھی انچ لونگ.... 5-6عدد کالی الائچی.... 2-3عدد سبز مرچیں.... 2-3عدد  

:کوفتے بنانے کی ترکیب

ایک باؤل میں چکن قیمہ، نمک، کالی مرچ، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، انڈہ، بیسن، ذیرہ، لیموں کا رس اور ہلدی ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور گول شکل کے کوفتے بنا لیں۔ اب گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ گریوی بنانے کی ترکیب: ایک برتن میں پانی گرم کر کے کالے چنے تیس سے چالیس منٹ ابال لیں یا جب تک نرم ہوجائیں۔ ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس پیاز ڈالیں اور تھوڑا پکا لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، نمک، ہلدی، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر اور ثابت مصالحے ڈال کرآٹھ سے دس منٹ پکائیں۔ اب اس میں ابلے کالے چنے ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے چھ منٹ پکائیں اور حسبِ ضرورت پانی ڈالیں۔ پھر اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے، دہی، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور سبز مرچیں ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔ اب سبز دھنیے سے گانش کر کے پراٹھا یا چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *