Katwa Gosht Recipe In Urdu

کٹوا گوشت

katwa gosht

اجزاء

پانی۔۔۔ ڈیڈھ کلو
ہڈی والا گوشت۔۔۔ دس کلو
نمک۔۔۔ ایک 7 سے 8 چمچ
لال مرچ۔۔۔ 7 سے 8 چمچ
ہلدی۔۔۔ 6 کھانے کے چمچ
قورمہ مصالحہ۔۔۔ ایک پیکٹ
ادرک کُٹی ہوئی۔۔۔ آدھا پاؤ
لہسن ثابت۔۔۔ آدھا پاؤ
پیاز۔۔۔ ڈیڑھ کلو
ٹماٹر۔۔۔ ایک کلو
ہری مرچیں۔۔۔ 8 سے 10 عدد
خشک دھنیا پاوڈر ۔۔۔7 سے 8 چمچ
پسا گرم مصالحہ۔۔۔ 3 سے 4 کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک مٹی کی دیگچی لیں اس کے اوپری حصے پر گیلی چکنی مٹی کا لیپ لگا دیں، اب اس میں ڈیڈھ کلو کے قریب پانی ڈالیں، جب پانی میں جوش آجائے تو اس میں ہڈی والا گائے کا گوشت ڈال دیں پھر اس دیگچی کو ڈھک کر رکھ دیں اور تھوڑی دیر تک گوشت کو تھوڑا گلنے دیں، پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، قورمہ مصالحہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی ادرک، لہسن، پیاز ڈال کر اتنا پکائیں کہ یہ تمام اجزاء اچھی طرح اس میں گھُل جائیں، پھر اس میں ٹماٹر شامل کریں چند ہری مرچیں اور خشک دھنیا پاؤڈر ڈال کر اس میں 2 لیٹر پانی ڈالیں پھر اس کو اتنا پکنے دیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گھُل جائیں دم پر کچھ دیر رکھنے کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں اور ڈھک کر 5 سے 8 منٹ چھوڑ دیں، اب گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں کٹوا گوشت تیار ہے۔ یاد رہے کہ اس کو بناتے وقت اس میں لکڑی کا چمچہ استعمال کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *