Kapron Ko Chamakdar Banane Ka Tarika

سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنائیں وہ بھی کسی مہنگے واشنگ پاؤڈر کے بغیر صرف اس گھریلو نسخے کی مدد سے اور کپڑوں کی رونق واپس لائیں

مردوں کو خاص طور پر سفید رنگ کے کپڑے بہت پسند ہوتے ہیں لیکن خواتین کے لئے وہی سفید کپڑے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں جب ان پر داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں، کبھی سالن کی چھینٹ تو کبھی گاڑی کا آئل، کبھی بچوں کی شرٹس پر چاکلیٹ کے ضدی نشانات جس سے ان سفید کپڑوں کی چمک کو برقرار رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ مہنگے سے مہنگے واشنگ پاؤڈرز بھی ضدی نشانات کو ختم نہیں کرپاتے لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا خرچہ بھی کم ہو اور یہ سفید کپڑے بھی چمک کر نئے جیسے ہوجائیں تو پھر بتائے گئے اس نسخے کو استعمال کریں آپ کو واضح فرق خود ہی دکھائی دے گا۔

ٹپ

٭ ایک بالٹی پانی میں چار چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں ۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں۔ ٭ اب اس بالٹی میں سفید کپڑے ڈالیں اور تقریباً آٹھ گھنٹے بھیگے رہنے دیں۔ ٭ بعد میں کپڑوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ واہ! کیا چمک ہے۔ ہوگئے نا چمکدار سفید کپڑے بالکل نئے جیسے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *