Kabuli Halwa

کابلی حلوہ

اجزاء


کابلی چنے_____ 300 گرام اُبلے ہوئے
دودھ_____ 1 کلو
گھی_____ 1 سے ڈیڑھ کپ
چھوٹی الائچی_____ 10 سے 12 عدد دانے
کھویا_____ 1 پاؤ
کھوپرا_____ 1 کپ کدوکش
چینی_____ 1 پاؤ
بادام پستے_____ آدھا کپ

ترکیب

کابلی چنوں کو دھوکر صاف کرکے بھگو دیں۔ پھر نکال کر خشک کرکے دودھ میں ڈالیں اور پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب چنے گل جائے تو دودھ خشک کریں اور اُتار کر بلینڈر میں پیس لیں۔ اب ایک سے ڈیڑھ کپ گھی میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑکڑالیں اور اس میں پسے چنے ڈال کر اتنا بھونیں کہ چنوں کا کچا پن ختم ہو جائے اور اس کا رنگ سُرخی مائل ہو جائے۔ اب اس میں چینی اور کھویا شامل کرکے بھونیں۔ ساتھ ہی کھوپرا کدوکش کرکے شامل کریں اور بھون لیں۔ جب حلوہ گھی چھوڑ دے تو اُتار لیں۔ اب اسے سرونگ ڈش میں نکالیں اور بادام پستے سے گارنش کرلیں۔ مزے دار کابلی حلوہ تیار ہے۔

Related Posts

Latest Articles

1 thought on “Kabuli Halwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *