Galouti Kebab Recipe In Urdu

:اجزاء

بیف قیمہ.... آدھا کلو فرائی کیے ہوئے پیاز.... دو عدد کیپر پاؤڈر.... دو کھانے کے چمچ سبز مرچ.... تین لال مرچ پاؤڈر.... ۱ یک چائے کا چمچ خشخاش.... ایک کھانے کا چمچ نمک.... حسبِ ضرورت جاوتری پاؤڈر.... ایک چھوٹا ٹکڑا بڑی الا یچی کے دانے.... ایک ایلایچی دار چینی.... ۱یک ٹکڑا کالی مرچ.... آٹھ سے دس جائفل ....ایک چٹکی لونگ.... چار لہسن... چھ جوئے ادرک.... ایک ٹکڑا ہرا دھنیا.... چار کھانے کے چمچ بھُنے ہوئے چنے(پاؤڈر).... تین کھانے کے چمچ انڈا.... ایک کھانے کا تیل.... حسبِ ضرورت  

:ترکیب

ایک گرائینڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز، کیپر پاؤڈرم، سبز مرچ، لال مرچ،خشخاش ، نمک، جائفل، جاوتری، بڑی یلایچی کے دانے، کالی مرچ، لونگ، ادرک، لہسن ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کرکے نکال لیں۔ اب گرائینڈر میں قیمہ ہرا دھنیا، انڈا، بھُونے ہوئے چنے اور گرائینڈ کیا ہوا مکسچر ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔ اب ہاتھوں پر ہلکا سا کھانے کا تیل لگا کر ان کے کباب بنا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب ان کو کھانے کے تیل میں پک جانے تک شیلو فرائی کر لیں ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *