Fish Curry With Homemade Fish Masala Mix Recipe in Urdu

:مصالحہ بنانے کے اجزاء

ثابت لال مرچیں.... 20عدد دھنیا.... 2کھانے کے چمچ سونف.... 2کھانے کے چمچ دال چنا.... 3کھانے کے چمچ میتھی.... 1کھانے کا چمچ کڑی پتا.... 08-10عدد ہلدی پاؤڈر.... 3کھانے کے چمچ

:میرینیشن کے اجزاء

مچھلی.... 1کلو نمک.... حسبِ ذائقہ لیموں کا رس.... 2کھانے کے چمچ ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ اجوائن.... 1چوتھائی چائے کا چمچ دہی.... آدھا کپ انڈہ.... 1عدد ہلدی پاؤڈر..... 1کھانے کا چمچ کارن فلار.... 3کھانے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ

سالن بنانے کے اجزاء: کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ مصالحہ مکس 2کھانے کے چمچ نمک حسبِ ذائقہ ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ پیاز آدھا کپ ذیرہ 1چائے کا چمچ سبز مرچیں 2-3عدد پسے ہوئے ٹماٹر آدھا کپ کارن فلار 3کھانے کے چمچ ہلدی پاؤڈر 5کھانے کے چمچ لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ انڈہ 1عدد

:فِش مصالحہ ترکیب

ایک پین میں لال مرچیں، دھنیا، ذیرہ، سونف، کڑی پتا، دال چنا، مسٹرڈ اور میتھی ڈال کر بھون لیں۔ اب بھونے ہوئے اجزا کو اچھی طرح گرینڈ کر کے اس میں ہلدی ڈالیں، مصالحہ تیار ہے۔ فِش سالن ترکیب: ایک باؤل میں انڈے، اجوائن، لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، کارن فلار، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور چار سے چھ گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔ اب مچھلی کو فرائی کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ذیرہ اور سبز مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔ اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، فِش مصالحہ اور بچا ہوا میرینیشن مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔

پھر اس میں مچھلی ڈالیں اور درمیانی ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دھنیا اور سبز مرچوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *