Dum Pukht Biryani Recipe In Urdu

دم پخت بریانی

:میرینیشن کے اجزاء

دہی.... 1اور آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل.... 1چوتھائی کپ
پیاز.... آدھا کپ
نمک.... حسبِ ذائقہ
ذیرہ پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ.... 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ

:بریانی کے اجزاء

کھانے کا تیل.... آدھ کپ
چاول.... 2اور آدھا کپ
چکن.... آدھ کلو
ثابت لال مرچیں.... 5-6عدد
خشک آلو بخارہ.... 8عدد
پسے ہوئے ٹماٹر.... 1کپ
زعفران.... 1چٹکی
پیلا کھانے کا رنگ.... 1چٹکی
سرخ کھانے کا رنگ.... 1چٹکی
میدہ.... 1کپ

:گارنش کے اجزاء

دھنیا.... 4کھانے کے چمچ
پودینہ.... 4کھانے کے چمچ
سبز مرچیں.... 6عدد
لیموں.... 3عدد
ٹماٹر.... 2کھانے کے چمچ
تلا ہوا پیاز.... 1چوتھائی کپ

:ترکیب

ایک باؤل میں دہی، ادرک لہسن پیسٹ، کھانے کا تیل، پیاز، نمک، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب چکن کو اس مکسچر میں دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن، آلو بخارہ اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں گارنش کے اجزا ڈالیں اور تین سے چار منٹ پکائیں۔
اب ایک برتن میں پکے ہوئے چکن او ر ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
پھر دوبارہ پکے ہوئے چکن، ابلے ہوئے چاول، زعفران، گارنش کے اجزا، سرخ کھانے کا رنگ اور پیلا کھانے کے رنگ کی تہہ لگائیں۔
اب برتن کو گوندھے ہوئے آٹے سے ڈھک کر بریانی کو دس سے پندرہ منٹ کا دم دیں۔
مزیدار دم پخت بریانی تیار ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *