Dal Puri Recipe | Masoor/ Moong Dal Puri With Imli Ki Chutney

:ڈو کے اجزاء

میدہ.... 2اور آدھا کپ نمک.... حسبِ ذائقہ کھانے کا تیل.... 2-3کھانے کے چمچ پانی.... ڈو گوندھنے کے لئے

:دال کے اجزاء

مسور کی دال.... 2کپ پیاز.... 1کپ ادرک لہسن پیسٹ.... 1چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ.... آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ.... آدھا چائے کا چمچ سبز مرچیں.... 1کھانے کا چمچ گرم مصالحہ.... 1چائے کا چمچ ہلدی.... 1چائے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ کھانے کا تیل.... 2-3کھانے کے چمچ تازہ دھنیا.... گارنش کے لئے

:چٹنی کے اجزاء

املی کا پانی.... 1کپ خوبانی.... 1کپ ذیرہ.... 1چائے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ براؤن شوگر.... 2کھانے کے چمچ چینی.... 1کھانے کا چمچ سبز مرچیں.... 1چائے کا چمچ

:ڈوکی ترکیب

ایک باؤل میں نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ کر پندرہ سے بیس منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

:دال بنانے کی ترکیب

ایک باؤل میں پانی اور مسور کی دال تیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔پھر اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈالیں اور پانچ منٹ اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ، کالی مرچ، سبز مرچیں، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

:چٹنی بنانے کی ترکیب

ایک پین میں ذیرہ ڈال کر ایک منٹ روسٹ کر لیں۔ اب اس میں املی کا پانی، خوبانی، چِلی پاؤڈر، نمک، چینی، براؤن شوگر اور سبز مرچیں ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

:پوری بنانے کی ترکیب

ڈوکے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ہر پیڑے کو بیل کر اس میں دال کا مکسچر بھر کر بند کردیں اور دوبارہ پیڑا بنا لیں۔ اب اس کو آئل سے گریس کر لیں اور گول پوری بنا لیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے پوریوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔ مزیدار پوریاں تیار ہیں املی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *