Dal Gosht Recipe

دال گوشت

Dal Gosht Recipe

دال گوشت

اجزاء:

•بکرے کا گوشت_____ 750 گرام
•مونگ کی دال_____ 100 گرام
•مسور کی دال_____ 100 گرام
•چنے کی دال_____ 200 گرام
•پیاز_____ 1 عدد باریک کٹی ہوئی
•تیل_____ 3 چوتھائی کپ
•مکس ثابت گرم مصالحہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ 1 کھانے کا چمچ
•لال مرچ_____ 2 کھانے کے چمچ پسی ہوئی
•دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ پسا اور بھنا ہوا
•زیرہ_____ 1 کھانے کے چمچ پسا اور بھنا ہوا
•ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
•ٹماٹر_____ 750 گرام بلینڈ کیے ہوئے
•ہری مرچ_____ 8 عدد ثابت

بگھار کے لئے:

•گھی_____ ایک چوتھائی کپ
•ہرا دھنیا_____ حسب ضرورت
•تلی ہوئی پیاز_____ حسب ضرورت

ترکیب:

مونگ کی دال، مسور کی دال اور چنے کی دال کو بھگو کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب دالوں کو پیاز کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ وہ گل جائیں۔
پھر انھیں ایک طرف رکھ دیں۔
تین چوتھائی کپ تیل گرم کرکے اس میں مکس ثابت گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، دھنیا، زیرہ، ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ اب اس میں بکرے کا گوشت ڈال کر فرائی کرلیں۔
پھر اس میں تین کپ پانی شامل کرکے ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔
اب اس میں اُبلی دالیں اور ثابت ہری مرچ ڈال کر اتنا پکا لیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
بگھار دے کر پیش کریں

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *