Coconut Zarda Recipe in Urdu

:اجزاء

چاول…. 700گرام
چینی…. 2کپ
سبز الائچی…. 11عدد
لونگ…. 6عدد
دودھ…. 1چوتھائی کپ
کٹا ہوا ناریل…. 100گرام
ناریل سلائس…. 50گرام
کروندامربہ…. 50گرام
خشک کھجوریں…. 100گرام

لال اور سبز اشرفی…. 100گرام
کشمش…. 50گرام
پیلا کھانے کا رنگ…. 1چائے کا چمچ
دیسی گھی…. 1چوتھائی کپ
کھویا…. 100گرام
کھانے کا تیل…. 3کھانے کے چمچ

 

:ترکیب

چاولوں کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب اس میں پانی، کھانے کا رنگ، خشک کھجوریں اور پانچ الائچیاں ڈال کر چاول ستر فیصد پکنے تک پکائیں۔
پھر ایک پین میں دیسی گھی، لونگ اور سبز الائچیاں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔

اب اس میں آدھے پکے ہوئے چاول اور ایک کپ چینی چھڑک دیں۔
پھر دوبارہ آدھے پکے ہوئے چاول اور ایک کپ چینی چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ سٹیم کر لیں۔
اب اشرفی، انگور، کشمش، کھویا، خشک کھجوریں، ناریل سلائس اور کٹا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور سٹیم کریں۔
مزیدار کوکونٹ زردہ تیار ہے۔

 

 

[pt_view id=”0f2090fpg4″]

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*