:کریم چیز مکس بنانے کے اجزاء
کریم چیز.... 1کپ
پائوڈر شوگر.... آدھا کپ
ونیلا ایسنز.... 1چوتھائی چائے کاچمچ
:چوکلیٹ پڈنگ کے اجزاء
ڈارک چوکلیٹ.... 1کپ
دودھ 3....کپ
ہیوی کریم.... 1کپ
کوکوا پاؤڈر.... 2کھانے کے چمچ
کارن سٹارچ.... 2کھانے کے چمچ
پاؤڈرڈ شوگر.... آدھا کپ
ونیلا ایسنز.... آدھا چائے کا چمچ
نمک..... 1چوتھائی چائے کا چمچ
:کپس بنانے کے اجزاء
چوکلیٹ.... 1کپ
کھانے کا تیل.... 1کھانے کا چمچ
:گارنش کے اجزاء
کٹی ہوئی مونگ پھلی.... حسبِ ضرورت
ویفل اسٹکس.... حسبِ ضرورت
کوکوا پاؤڈر... حسبِ ضرورت
:کپس بنانے کی ترکیب
ایک ڈبل بوائلر میں چوکلیٹ اور کھانے کے تیلڈال کر پگھلا لیں۔
جب چوکلیٹ اور تیل اچھی طرح پگھل جائیں تو اس کو سلِکا ن کپ میں ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں۔
اب تیس سے چالیس منٹ فریج میں رکھ دیں، چوکلیٹ کپس تیار ہیں۔
چوکلیٹ پڈنگ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں دودھ ڈال کرگرم کرلیں جب دودھ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ڈارک چوکلیٹ، کوکوا پاؤڈر، چینی، ونیلا ایسنز اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
اب اس میں کارن سٹارچ ڈال کر دوبارہ درمیانی ہلکی آنچ پر اچھی طرح مکس کرتے جائیں۔
جب چوکلیٹ گاڑھی ہونا شروع ہوجائے تو اس میں ہیوی کریمڈال کرچار سے پانچ منٹ اچھی طرح مکس کرکے چولہا بند کر دیں اور چوکلیٹ کپسمیں ڈالنے سے پہلے ٹھنڈا کر لیں۔
کریم چیز مکس بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں کریم چیز، چینی اور ونیلا ایسنز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، کریم چیز مکس تیار ہے۔
اسمبلنگ:
چوکلیٹ پڈنگ کے ساتھ ایک کپ لیں او ر اس پر کریم چیز ڈال دیں۔
اب اس پر کٹی ہوئی مونگ پھلی اور ویفل اسٹکس چھڑک دیں۔
پھر اس پر کوکوا پاؤڈر چھڑک دیں، چوکلیٹ پڈنگ کپس تیار ہیں۔
January 15, 2020