Chicken Vegetable Noodles Recipe In Urdu

چکن ویجیٹیبل نوڈلز

:یخنی بنانے کے اجزاء

چکن ہڈیوں کے ساتھ... آدھا کلو
لونگ 3....عدد
ثابت کالی مرچ.... 5-6
نمک.... حسبِ ذائقہ
ادرک.... 1چھوٹا پیس

:نوڈلز بنانے کے اجزاء

نوڈلز.... 2پیکٹ
کالی مرچ.... آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ.... آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس.... آدھا چائے کا چمچ
چِلی سوس.... 2چائے کے چمچ
سرکہ.... آدھا چائے کا چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ
باریک کٹا ہوا چکن.... آدھا کپ
لہسن.... 1چائے کا چمچ
گاجر.... 1چوتھائی کپ
سبز شملا مرچ.... 1چوتھائی کپ
پیلی شملا مرچ.... 1چوتھائی کپ
چکن یخنی.... 1کپ

:ترکیب

ایک پین میں پانی،چکن، کالی مرچ، ادرک اور لہسن ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں، یخنی تیار ہے۔
اب یخنی کو نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں اور چکن باریک باریک کاٹ لیں۔
پھر ایک پین میں پانی گرم کر کے نوڈلز ابال لیں جب تک اسی فیصد پک جائیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے ایک منٹ بھون لیں۔
پھر سویا سوس، چِلی سوس، سرکہ، کالی مرچ، سفید مرچ، نمک،چکن، گاجریں،شملا مرچ،یخنی اور ستر فیصد پکے ہوئے نوڈلز ڈال کر پانچ سے چھ منٹ دم پر رکھ دیں۔
مزیدار چکن نوڈلز تیار ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *