Chicken Patties Recipe In Urdu

چکن پیٹیس

Chicken Patties Recipe In Urdu
اجزاء:
•میدہ_____ 800گرام
•یونی پف_____ 400گرام
•نمک_____ 1اورآدھا چائے کا چمچ
•چینی_____ 1چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•میدہ_____ حسبِ ضرورت
•چکن قیمہ_____ 700گرام
•سبز مرچیں_____ 1کھانے کا چمچ
•کٹی لال مرچیں_____ 1چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•سفید مرچ پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ
•پیاز_____ 1کپ
•ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•لہسن_____ 1کھانے کا چمچ
•چیڈر چیز_____ حسبِ ضرورت
•سرخ شملا مرچ_____ حسبِ ضرورت
•شملا مرچ_____ حسبِ ضرورت
•پھینٹا ہوا انڈہ_____ 1عدد

ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، چینی، کھانے کا تیل اور پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور کپڑے سے ڈھانپ کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اب چار سو گرام یونی پف لیں اور کٹنگ بورڈ کی مدد سے اس پر کلنگ رکھیں اور پھر اس پر یونی پف رکھ دیں۔
پھر ہاتھوں سے نرم کر لیں اور بیل لیں۔
اب اسے کلنگ سے ڈھانپ کر رول کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر میدہ چھڑک کر ڈوکو بیل لیں اورچکور شکل میں بنا لیں۔
اب یونی پف کو ڈو پر رکھ کرکتاب کی شکل میں فولڈ کر لیں اور بیلنے کی مدد سے بیل لیں۔
پھر اسے آرام سے چکور شکل دیں اور کپڑے سے ڈھانپ کر فریج میں آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اب اسی طریقے کو تقریباَ تین مرتبہ دہرائیں اور ہر دفعہ ڈو کو بیل کر کتاب کی شکل میں فولڈ کر کے ایک گھنٹے کے لئے سائیڈ پر رکھنا ہے۔
پھر ڈو کو بیلنے کی مدد سے بیل کر چکور کی شکل بنا لیں اور پف پیسٹری تیار ہے۔
ایک پین میں کھانے کا تیل، لہسن اور پیاز ڈال کر ایک منٹ پکا لیں۔
اب اس میں چکن قیمہ، سبز مرچیں، کٹی مرچیں، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، ہلدی اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔
پھر آخر میں کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، چکن فلنگ تیار ہے۔
پف پیسٹری کو بیل کر کٹر کی مدد سے گول شکل میں کاٹ لیں۔
ایک چمچ چکن فلنگ کا ڈال کر دوسری گول شکل کی پف سے ڈھک دیں۔
پیسٹری پف پر چکن فلنگ ڈال کر اس پر چیز اور شملا مرچ رکھیں۔
اب اس پر گول شکل کی پف رکھیں۔
پھر پیٹیز کو انڈے سے برش کریں اور پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر پچیس سے تیس منٹ بیک کر لیں۔
مزیدار چکن پیٹیز اور چکن چیز پیٹیز تیار ہیں۔

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *