Chicken Hara Bhara Kofta Masala Recipe In Urdu

 اجزاء

 

 چکن کا قیمہ.... 1کلو

 پالک.... 1/2کلو

 لال مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر.... 1/4چائے کا چمچہ

 دھنیا پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچہ

 زیرہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچہ

 نمک.... حسب ذائقہ

 ٹماٹو پیوری.... 1/2کپ

 پیاز(چوپ کرلیں).... 4عدد

 لہسن‘ادرک پیسٹ.... 1کھانے کا چمچہ

گرم مصالحہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچہ

 دہی(پھینٹ لیں).... 1/2کپ

 تیل.... حسب ضرورت

 سیاہ مرچ پاؤڈر.... 1چٹکی

 ہرادھنیا (چوپ کرلیں).... 1مٹھی

 

:ترکیب

 

قیمے میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

پالک کو باریک چوپ کرکے اچھی طرح دھولیں اور پانی نکل جانے کے بعد قیمے میں مکس کریں۔

سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کریں

لہسن‘ادرک پیسٹ ڈال کر 1منٹ تک فرائی کرنے کے بعد ٹماٹو پیوری‘دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں۔

سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر تھوڑا پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں۔پانی خشک ہونے پر مصالحہ بھون لیں۔

 گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور آنچ سے اُتار کر ٹھنڈا کرلیں۔

ٹھنڈا ہونے پر اس میں سے 2کھانے کے چمچے مصالحہ لے کر پالک اور قیمے والے آمیزے میں اچھی طرح مکس کریں۔

گریوی میں دہی اور تھوڑا پانی ڈال کر دھیمی آنچ پرپکائیں۔اس دوران کوفتے بنالیں۔

فرائنگ پین میں 1کھانے کا چمچہ تیل گرم کرکے کوفتوں کو درمیانی آنچ پر گولڈن ہونے تک فرائی کریں اور گریوی میں شامل کرکے 10منٹ تک پکائیں۔تیار ہونے پر آنچ سے اُتار کر سرونگ ڈش میں نکال کر شروع کریں۔

 

[pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *