Bihari Pulao

بہاری پلائو

اجزاء

• چکن_____ ایک کلو سو لہ ٹکڑے
• ادرک لہسن پیسٹ_____ دو کھانے کے چمچ
• پسی ہری مرچیں_____ بیس عدد
• پیاز_____ دو عدد پسے ہوئے
• خشخاش_____ ایک کھانے کا چمچ
• دہی_____ ایک کپ
• کُٹی کالی مرچ_____ ایک چائے کا چمچ
• ہری الائچی_____ چار عدد
• دار چینی_____ ایک ٹکڑا
• لونگ_____ چھ عدد
• تیز پات_____ ایک عدد
• زیرہ_____ ایک چائے کا چمچ
• چاول_____ آدھا کلو تیس منٹ کےلئے بھگو دیں
• تیل_____ آدھا کپ
• نمک_____ حسبِ ذائقہ

ترکیب

چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔ پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔ اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیں نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔ رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *