Bihari Keema Recipe In Urdu

بہاری قیمہ

Bihari Keema Recipe In Urdu

How to Make Bihari Keema Recipe In Urdu

اجزاء:

قیمہ۔آدھا کلو
خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
لال مرچ۔ بارہ عدد (گول)
لونگ۔ تین عدد
دار چینی۔ دو ٹکڑے
ہری۔ الائچی تین عدد
کچا پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ
گھی یا تیل۔ آدھا کپ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
دہی۔ ایک کپ
پیاز۔ تین چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی)
گرم مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ۔ گارنش کے لئے
ہری مرچ۔ گارنش کے لئے

ترکیب:

خشخاش، کھوپرا، گول لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔ قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مسالہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔ پھر اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کردیں اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔ اسے ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔ اس کے بعد پیاز اور گرم مسالہ شامل کرکے کوئلے کا دَم دیں۔ اب اسے ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے کشمیری پراٹھے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *