Bengali Style Chana Daal Recipe In Urdu

بنگالی سٹآئل چنا دال

Find the Bengali Style Chana Daal Recipe In Urdu this is the most simple and conventional cooking recipe in all the Dal. Bengali Style Chana Daal Recipe is extremely popular in desi individuals. At Allfoods you can discover Bengali Style Chana Daal Recipe In Urdu and all the urdu recipe in a most simple manner.

دال کے اجزاء

دال چنا..... 2کپ
ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر.... 1کھانے کا چمچ
ہلدی.... 1کھانے کا چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ
چینی.... 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ.... 1کھانے کا چمچ
کھوپرا.... 1چوتھائی کپ
سبز مرچیں.... 3عدد
خشک لال مرچیں.... 3عدد
دارچینی.... 2عدد
لونگ.... 5-7عدد
سبز الائچی.... 5-7عدد
ذیرہ.... 1کھانے کا چمچ
کشمش....2کھانے کے چمچ
کڑی پتا.... 2عدد
ذیرہ ....ے ہوئے چاول 2کپ
کڑی پتا.... 2عدد
کھانے کا تیل.... 2کھانے کے چمچ
دارچینی.... 2عدد
لونگ.... 4-5عدد
ذیرہ.... 1کھانے کا چمچ
نمک.... حسبِ ذائقہ


دال بنانے کی ترکیب

دال کو تیس منٹ تک بھگو کر رکھیں۔ اب ایک پین میں پانی نمک اور کڑی پتا ڈال کردال اسی فیصد پکنے تک پکائیں اور پانی سے جھاگ اتار دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے کھوپرا گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل، خشک لال مرچیں، دار چینی، لونگ، سبز الائچی اور ذیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ اور پکائیں۔ اب اس میں کشمش ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر آخر میں ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ اور سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب حسبِ ضرورت پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھکدیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے اٹھارہ منٹ اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔ پھر فرائی کیا ہوا کھوپرا ڈالیں، دال تیار ہے۔

ذیرہ رائس بنانے کی ترکیب:

ایک پین میں کھانے کا تیل گر م کر کے کڑی پتا، دارچینی، لونگ، ذیرہ اور نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر ابلنے دیں۔ پھر اس میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر تھوڑی دیر پکنے دیں جب تک پانی خشک ہوجائے۔ اب ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *