Aloo Or Gobi Ka Salad Recipe

آلو اور گوبھی کا سلاد

Aloo Or Gobi Ka Salad Recipe

آلو اور گوبھی کا سلاد

اجزاء:

گوبھی کا پھول ایک درمیانہ
آلو دو درمیانہ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرے کے بیج ضرورت کے مطابق
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ حسب ضرورت

ترکیب:

گوبھی کے پھول الگ کر لیں۔ آلوؤں کو چھیل کر چوکور ٹکڑے بنا لیں۔ ایک بڑے برتن میں پانی ابال کر اس میں گوبھی اور آلوؤں کو 8منٹ کے لئے گلا لیں۔ ایک نان سٹک فرائینگ پین میں زیرہ بھون لیں، ایک منٹ بعد بھنا ہوا زیرہ ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں پسا ہوا دھنیا اور سرخ مرچ شامل کر یں۔ نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ لیموں کا رس اور آئل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ سبزیوں کا پانی نکال دیں اور انہیں سرخ مرچ کے آمیزہ میں اچھی طرح مکس کر یں۔ اس سلاد کو روٹی اور چاولوں کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *