Al Baik Chicken Recipe

البیک چکن

میرینیشن کے اجزاء:

چکن (کھال کے ساتھ) 1عدد
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سریراچا سوس 1اور آدھا کھانے کا چمچ
پیپریکا 1کھانے کا چمچ
دہی 2کھانے کے چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

بٹر ملک بنانے کے اجزاء:

دودھ 2کھانے کے چمچ
سرکہ 3کھانے کے چمچ
فرسٹ کوٹنگ کے اجزاء:
میدہ 2کپ
نمک حسبِ ذائقہ

سیکنڈ کوٹنگ کے اجزاء:

میدہ 3کپ
بریڈ کرمز 1کپ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید آدھا چائے کا چمچ

گارلک مایو ڈِپ بنانے کے اجزاء:

کریم آدھا کپ
لہسن کی جویں 5-6عدد
مایونیز 1کپ
نمک 1چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب:

چکن کو پیسوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، سریراچا سوس، پیپریکا پاؤڈر، دہی، اوریگانو، لیموں کا رس اور دارچینی پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے چکن کو اس میں چالیس منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
پھر میدہ اور نمک مکس کرکے چکن پیسیز کو اس میں کوٹ کر لیں۔
اب ایک جگ میں دوددھ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، بٹر ملک تیارہے۔
پھر چکن پیسیز کو بٹر ملک میں ڈِپ کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں میدہ، بریڈ کرمز، بیکنگ پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کرتمام اجزا اچھی طرح مکس کریں۔
پھر چکن پیسیز کو بریڈ کرمز مکسچر میں کوٹ کریں اور لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
البیک چکن تیارہے۔

گارلِک مایو ڈِپ ترکیب:

ایک باؤل میں کریم، لہسن، مایو، نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سوس تیار ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *