اسپیشل مٹن کڑاہی

اسپیشل مٹن کڑاہی
اجزاء:
•گوشت_____ 1کلو•کچا پپیتا پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچہ
•لال مرچ پاوٴڈر_____ 1کھانے کا چمچہ
•پیاز_____ 2عدد (سلائس کاٹ لیں)
•لہسن ادرک پیسٹ_____1کھانے کا چمچہ
•ٹماٹر (چوپ کر لیں) _____3عدد
•زیرہ (کٹا ہوا) _____1چائے کا چمچہ
•ثابت دھنیا(کٹا ہوا) _____1 چائے کا چمچہ
•گرم مصالحہ(کٹا ہوا) _____1/2چائے کا چمچہ
•لیموں کا رس_____ 2کھانے کا چمچہ
•ہری مرچیں_____ گارنشنگ کے لیے
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•تیل_____ 1/2کپ
ترکیب:
پیالے میں گوشت،‘ کچا پپیتا پیسٹ‘ نمک ‘لال مرچ پاوٴڈر‘ ٹماٹر‘ لہسن ادرک پیسٹ‘ کٹا ہووا زیرہ‘ کٹا ہوا دھنیا‘ کٹا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر کے گھنٹے کے لیے رکھ دیںدیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں
سنہری ہوجائے تو گوشت ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں
پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں
تیل الگ ہونے لگے تو ہری مرچیں ڈال کر چولہے سے اتار لیں
سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں