Gajar Ka Halwa
گاجر کا حلوہ

:اجزاء
دیسی گھی.... آدھا کپ
گاجر (کدو کش) ....ایک کلو
دودھ ....آدھا لیٹر
چینی.... 200گرام
کاجو.... 25گرام
پستہ.... 25گرام
بادام .... 25گرام
کھویا.... 50گرام
انڈا.... تین عدد
:ترکیب
ایک کلوگاجر کو چھیل کر کدو کش کر لیں۔ اب پکانے والے برتن میں کدو کش کی ہوئی گاجر، دودھ، چینی،کاجو ، پستہ ،کھویا،دیسی گھی اوربادام ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔پانی خشک ہو جانے پر اُتار لیں۔آپکا مزے دار گاجر کا حلوہ تیار ہے۔ <