Afghani Pulao

افغانی پلائو

 : اجزا

گرام700  ....  Boti Cut
2.... Chicken STOK
باسمتی چاول.... 3 کپ
پیاز(چوپ).... 2عدد
ایلایچی پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ
زیرہ.... آدھا چائے کا چمچ
لونگ.... آدھا چائے کا چمچ
بڑی ایلایچی.... 2 عدد
دار چینی.... 2 عدد
سبز ایلایچی.... 5عدد
زیرہ پاؤڈر.... 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر.... 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لہسن (چوپ).... 1کھانے کا چمچ
گاجر..... 1 کپ
کشمش..... ایک چوتھائی کپ
چینی.... ایک چوتھائی کپ
بادام.... 100 گرام
دہی.... ایک کپ
کھانے کا تیل.... آدھا کپ

: ترکیب

ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل لیں اس میں گاجر، چینی، کشمش، بادام ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں۔ اور ایک بر تن میں الگ کر لیں۔ اب ایک پین میں تین کھانے کے چمچ کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ، ہری مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کر لیں۔ اب اس میں ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک فرائی کر لیں۔  Chicken STOK اب اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر، دھنیاپاؤڈر، دہی، چینی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں سے فرائی کیا ہوا چکن نکال لیں۔اور تین کپ پانی ڈال دیں۔ اب اس میں ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔  Chicken STOK اب اس میں چاول ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔ اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈال دیں اور دس سے پندرہ منٹ تک ڈھک کر دم دیں۔ اب اس میں فرائی کی ہوئی گاجر، بادام، کشمش ڈال کر دو منٹ تک دم دیں۔ اب اس کو ایک ٹرے میں نکال لیں اور اس پر فرائی کی ہوئی گاجر اور کشممش بادام سے گارنش کر لیں۔ آپکی مزے دار کابلی پلاؤ تیار ہے۔

Related Posts

Latest Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *